ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی شکست کے بعد تیجسوی یادو کی واپسی، بتائی غائب ہونے کی اصلی وجہ

انتخابی شکست کے بعد تیجسوی یادو کی واپسی، بتائی غائب ہونے کی اصلی وجہ

Sat, 29 Jun 2019 22:31:36    S.O. News Service

پٹنہ، 29 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد سے ’لاپتہ‘ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادونے ٹویٹ کیاہے۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ دوستو! میں نے گزشتہ چند ہفتوں سے لگامنٹ اور اے سی ایل انجری (گھٹنوں کی چوٹ) کا علاج کرانے میں مصروف تھا،اگرچہ میں سیاسی مخالفین اور میڈیا کے ایک دھڑے کی مصالحہ دار کہانیوں کودیکھ کرلطف لے رہا ہوں۔انہوں نے تابڑ توڑ چار ٹویٹ کئے۔اس میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم ان لوگوں کے تئیں ذمہ دارہیں، جو ہم کو سماج وادی-سیکولر اور سماجی انصاف کے اختیارات کے طور پر دیکھتے ہیں۔ساتھ ہی میں اس بات پر یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں ہیں اور جنگ جاری ہے۔حالیہ واقعات سے مجھے مختلف طریقے سے چیزوں کا مطالعہ کرنے،تجزیہ کرنے اور اندازہ کرنے میں مدد ملی۔تیجسوی یادو نے کہاکہ چمکی بخار سے اچانک سینکڑوں بچوں کی موت ہوگئی۔اس المناک لمحے میں آر جے ڈی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو متاثرہ خاندانوں کے گھر جانے کو کہا گیا۔ساتھ ہی ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی فوٹوبازی کے متاثرہ خاندانوں کے لوگوں سے ملیں۔اس کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ سے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے بھی کہا گیا ہے، میرے عزیز بہار! میں یہی ہوں۔تیجسوی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ آر جے ڈی اپنے قیام کے وقت سے ہی غریبوں کی جدوجہد کا مرکز رہی ہے اور یہ مقام ہم صرف ایک انتخابی ہار کی وجہ سے نہیں گوائیں گے۔غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی تیجسوی کہاں تھے، یہ پتہ نہیں چل رہا تھا۔تیجسوی کے سامنے آنے سے ٹھیک ایک دن پہلے بہار کی سابق وزیراعلیٰ اوران کی ماں رابڑی دیوی نے کہا تھا کہ وہ جلد واپس آئیں گے۔رابڑی نے کہا تھا کہ تیجسوی بیکار نہیں بیٹھے ہیں، وہ فی الحال کسی کام میں مصروف ہیں،ماں کے بیان کے اگلے ہی دن تیجسوی ٹویٹر پر سامنے آ گئے۔


Share: